• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

5 اگست کو اقوام متحدہ میں انسانی ہاتھوں کی ڈیجیٹل زنجیر بنائی جائے گی

5 اگست کو مقبوضہ کشمیر میں فوجی محاصرے کو ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر  اقوام متحدہ کشمیر کی جنرل اسمبلی کے سامنے دنیا کی سب سے بڑی انسانی ہاتھوں کی ڈیجیٹل زنجیر بنائی جائے گی۔

انسانی ہاتھوں کی سب سے بری زنجیر بنانے میں امریکا بھر کی انسانی حقوق کی تنظیمیں، پاکستان اورکشمیری کمیونٹی بڑی تعداد میں شرکت کرے گی۔

انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق کورونا کے باعث انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنانا ممکن نہیں، ہاتھوں کی ڈیجیٹل زنجیر کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے۔

آئی سی این اے فار سوشل جسٹس کا کہنا ہے کہ پاکستانی آئی ٹی کے ماہرین امریکا میں اس کارخیر میں پیش پیش ہیں، احتیاطی تدابیر کو مدنظر رکھتے ہوئے بہت بڑا مظاہرہ کیاجائے گا، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نمائندے کو خط پیش کریں گے۔

تازہ ترین