پنجاب کے علاقے ڈیرہ غازی خان (ڈی جی خان) میں 7 سالہ گھریلو ملازمہ بچی پر مبینہ تشدد کا واقعہ پیش آیا ہے ۔
پولیس ترجمان کے مطابق متاثرہ ملازمہ کے والدین کی جانب سے کارروائی کرنے سے منع کیا جا رہا ہے، متاثرہ بچی کے والدین نے مدعی بننے سے بھی انکار کر دیا ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق واقعے کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں ہی درج کر لیا گیا جبکہ والدین اس معاملے پر بات کرنے کو تیار نہیں ہیں۔