گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)پی ایچ اے سے نکالے جانے والے ڈیلی ویجز ملازمین نے دوسرے روزبھی وفاقی وزیر کی رہائشگاہ اور ڈی سی او آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے کہا کہ ان سے تین مہینے تک دن رات کام کروا کر اب انہیں ملازمتوں سے نکال دیا ہے جبکہ سفارشی لوگوں کو بھرتی کیاجارہا ہے ،اپنا حق لینے تک مظاہرے جاری رکھیں گے تاہم ادھر ڈی سی او آفس کے آفیسران نے نکالے جانے والے ملازمین کو یقین دھانی کروائی کہ بھرتی کئے جانے میں انہیں ترجیح دی جائیگی ۔