• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ خان کی جانب سے عید الاضحی کی مبارک باد

بھارتی فلم انڈسٹری کے کنگ شاہ رخ خان کی جانب سے عید الاضحی کے موقع پر تمام مسلمانوں کو عید کی مبارک باد دی گئی ہے۔

تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار شاہ رخ خان نے ایک بچے کی دعا مانگتے ہوئے تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔


انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصویر کے ساتھ ہی کیپشن میں شاہ رخ خان نے لکھا کہ ’سب کو میری طرف سے عید مبارک، اُمید ہے کہ یہ دن، بلکہ ہر دن آپ کے تمام چاہنے والوں کے لیے امن اور خوشیاں لے کر آئے ۔‘

اداکار نے مزید لکھا کہ ’اس عید آپ تمام لوگ اپنے آپ کو خود گلے لگائیں۔‘

واضح رہے کہ بالی ووڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچن نےبھی عید الاضحی کے موقع پر ایک روز قبل دنیا بھر کے تمام مسلمانوں کے لیے سوشل میڈیا پر مبارک باد کا پیغام جاری کیا تھا۔

View this post on Instagram

Eid al Adha mubarak

A post shared by Amitabh Bachchan (@amitabhbachchan) on


انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اور تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی تھی جس پر ’عید الاضحی مبارک‘ لکھا ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: بھارتی فنکاروں کی جانب سے عید الاضحیٰ کی مبارک

اس کے علاوہ اور بھی بھارتی فنکاروں کی جانب سے اپنے مسلمان مداحوں کو عید کی مبارکباد دی گئی ہے، ان میں دبنگ اداکار سلمان خان، انیل کپور، بھارتی سابق کرکٹ کھلاڑی اور سیاست دان گوتم گمبھیر، اداکارہ پریانکا چوپڑا اور دیگر شامل ہیں۔

تازہ ترین