• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاول پور: 2 موٹر سائیکلوں کی ٹکر، 3 افراد جاں بحق

جنوبی پنجاب کے شہر بہاول پور میں 2 موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں 3 افرادجاں بحق ہو گئے۔

بہاول پور پولیس کے مطابق بہاول پور میں واقع کنڈے والی پُل کے قریب 2 موٹر سائیکلوں میں تصادم کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں 3 افرادجاں بحق ہو گئے، حادثے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ریسکیو ٹیمیں اطلاع ملتے ہی جائے حادثہ پر فوری پہنچ گئیں۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

دو تیز رفتار موٹر سائیکلوں میں تصادم 18 سالہ نوجوان موقع پر ہلاک

ریسکیو ٹیموں نے تینوں جاں بحق افراد کی لاشوں اور دونوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

تازہ ترین