آپ آف لائن ہیں
جمعہ16؍ذی الحج 1441ھ7؍اگست2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

بھارت، کورونا کیسز کی تعداد ساڑھے 17 لاکھ سے متجاوز

بھارت، کورونا کیسز کی تعداد ساڑھے 17 لاکھ سے متجاوز


بھارت میں کورونا کیسز کی تعداد ساڑھے 17 لاکھ سے بڑھ گئی، بھارت میں24 گھنٹوں میں 54 ہزار سے زائد کیسز اور 853 اموات رپورٹ ہوئیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکا میں کورونا وائرس کے مریضوں میں 61 ہزار کااضافہ ہوا جبکہ کورونا کیسز بڑھنے پر آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریا آفت ذدہ قرار دے دی گئی ہے اور  لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔

آسٹریلیا کے شہرمیلبرن میں آج سے6 ہفتوں کیلئے رات کو کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔

میلبرن میں شادی تقریبات پر پابندی، اسکول و یونی ورسٹی کی کلاسز آن لائن ہوں گی۔

جنوبی افریقا میں کورونا وائرس کے کیسز 5 لاکھ سے تجاوز کرگئے ہیں، کورونا وائرس سے لاطینی امریکا اور کیریبیا میں 2 لاکھ سے زائد اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق لاطینی امریکا اور کیریبیا میں ایک ماہ میں اموات میں دوگنا اضافہ ہوا، یورپ کے بعد لاطینی امریکا کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ترین ریجن ہے۔

دوسری جانب کولمبیا کا نیشنل میوزیم 4 ماہ کی بندش کے بعد عوام کیلئے کھول دیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید