امریکا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی اپیل نے تصدیق کی ہے کہ رواں سال کے نئے ماڈل کی لانچنگ مقررہ وقت پر نہیں ہوسکے گی۔
ایپل کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر لوسا مائستری کا کہنا تھا کہ ’ہم ہر سال ستمبر کے آخری میں اپنا نیا ماڈل متعارف کراتے تھے مگر کورونا کی وجہ سے اب صورت حال خراب ہوگئی ہے جس کی وجہ سے نئے ماڈل کو سامنے لانے میں وقت لگے گا‘۔
اُن کا کہنا تھا کہ موجودہ صورت حال کے پیش نظر کمپنی کو اس بات کا اندازہ تھا کہ نیا ماڈل ستمبر کے آخر میں متعارف نہیں کرایا جائے گا اور اس کی لانچنگ میں کچھ ہفتوں کی تاخیر ہوگی۔
آئی فون انتظامیہ نے اس بات کی تصدیق کی کہ نئے ماڈل کی تیاری میں ستمبر کے بعد بھی مزید ایک ماہ کی تاخیر ہوسکتی ہے۔
یاد رہے کہ کرونا وبا کی وجہ سے دنیا بھر میں معاشی سرگرمیاں اثر انداز ہوئی ہیں، جس کی وجہ سے اسمارٹ فون سمیت دیگر پیداواری صنعتیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔