گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ایڈیشنل سیشن جج محمد ارشد جاوید نے عدالتی حکم نہ ماننے پر ایس ایچ او سیٹلائیٹ ٹاؤن کیخلاف مقدمہ درج کر نے کا حکم دے دیا ،فاضل جج نے ڈسٹرکٹ بار گوجرانوالہ کے ممبر حافظ سید عارف علی شاہ کے گھر پر بلا جواز چھاپہ مار کر گھر والوں کو ہراساں کرنے کیخلاف سید عارف علی کی جانب سے دی جانیوالی درخواست کی سماعت پر سب انسپکٹر رانا محمد سرور اور 15اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا جس پر ابھی تک عملدر آمد نہ ہو سکا۔