ڈیرہ غازی خان میں سات سالہ بچی پر تشدد کرنے کی وجہ سامنے آ گئی۔
رپورٹ کے مطابق سات سالہ بچی ملزم کلیم اللہ کی اہلیہ کے پاس پڑھنے کے لیے جاتی تھی، اپنے بچوں کے ساتھ لڑائی ہونے پر کلیم االلہ نے بچی کو لوہے کے راڈ اور ڈنڈے سے تشدد کا نشانہ بنایا۔
قصبہ سمینا میں بچی پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے متاثرہ بچی کے ورثا سے رابطہ کیا۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بچوں کی لڑائی پر ملزم طیش میں آگیا اور اس بچی کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچی کے والد نے ملزم کو معاف کر دیا ہے تاہم والد کے انکار کے باوجود پولیس کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کی حالت اب بہتر ہے اور اسے اسپتال سے گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔