• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، نیب ٹیم کی وڈیو لنک انتظامات کیلئے زرداری کے گھر آمد

سابق صدر زرداری کیخلاف ٹھٹھہ واٹر سپلائی کے غیرقانونی ٹھیکوں کے نیب ریفرنس کے معاملہ پرنیب ٹیم فردِ جرم کیلئے وڈیو لنک کا انتظام کرنے آصف زرداری کے گھر کراچی پہنچ گئی ۔

ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس خارج کرنےکی استدعا کر رکھی ہے۔

ان کی جانب سے درخواست میں کہا گیا ہے کہ ریفرنس خارج ہونے کی درخواست پر فیصلے تک فرد جرم مؤخر کی جائے۔

واضح رہے کہ کیس کی گزشتہ سماعت پر سابق صدر آصف زرداری کی جانب سے فاروق ایچ نائیک اور اسد عباسی ایڈووکیٹ بطور وکیل عدالت میں پیش ہوئے تھے اور سابق صدر کی جانب سے درخواست دائر کی تھی۔

آصف زرداری نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ میرا ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس سے کوئی تعلق نہیں بنتا، نیب کا ضمنی ریفرنس خارج کیا جائے، ہریش کمپنی کو ٹھیکوں سے میرا کوئی تعلق نہیں۔

احتساب عدالت نے آصف علی زرداری کی درخواست پر نیب کو نوٹس ارسال کیا ہے جس پر کل تک جواب طلب کیا گیا ہے۔

تازہ ترین