وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ کشمیری جب شہید ہوتے ہیں تو ان کو پاکستانی جھنڈے میں دفنایا جاتا ہے، کشمیریوں کا عزم اور ان کی جدوجہد اور جنگ جاری رہے گی۔
مراد سعید نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ کشمیری بھائیوں، ماؤں اور بہنوں کے ساتھ عزم ہے کہ کشمیر جلد پاکستان بنے گا، وزیراعظم عمران خان نے سیکیورٹی کونسل میں کشمیر کے لیے آواز اٹھائی۔
مراد سعید نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے کشمیریوں کے لاک ڈاؤن کا ایک سال ہو جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یادگاری ٹکٹ پوری دنیا میں جائے گا، دنیا کو بھارتی بربریت کا پتہ چلے گا، مقبوضہ کشمیر میں بشیر احمد کو گولی مار کر شہید کیا گیا، یادگاری ٹکٹ میں بشیر احمد کے پوتے کو دکھایا گیا ہے۔
مراد سعید کا کہنا تھا کہ یادگاری ٹکٹ پر 58 کا لکھنا 5 اگست کے لاک ڈاؤن کی عکاسی کرتا ہے۔