• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر فیصل وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت مقرر


وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر فیصل سلطان کو معاون خصوصی برائے صحت مقرر کردیا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم کے سابقہ معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

ان کے استعفے کے بعد یہ عہدہ خالی ہوگیا تھا، جسے وزیراعظم نے کورونا وائرس سے متعلق اپنے فوکل پرسن اور شوکت خانم اسپتال کے سی ای او ڈاکٹر فیصل سلطان کو معاون خصوصی برائے صحت مقرر کردیا۔

ڈاکٹر فیصل سلطان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔

اس تقرری کے بعد وزیراعظم عمران خان کی کابینہ کی پھر نصف سنچری مکمل ہوگئی جبکہ کابینہ میں غیر منتخب شخصیات کی تعداد بڑھ کر 18 ہوگئی ہے۔

کابینہ ڈویژن حکام کے مطابق وزیرِاعظم عمران خان کی نصف سنچری مکمل کرنے والے کابینہ میں غیر منتخب شخصیات کی تعداد بڑھ کر 18 ہوگئی، وفاقی وزراء کی تعداد 27 اور 4 وزرائے مملکت ہیں۔

حکام کے مطابق وزیرِ اعظم کی کابینہ میں 5 مشیر اور معاونین خصوصی کی تعداد بڑھ کر 14 ہو گئی ہے۔

وزیراعظم کی انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق معاونِ خصوصی تانیہ ایدروس کے مستعفی ہونے کے بعد اس عہدے پر ابھی تک وزیرِاعظم نے نئی تقرری کا اعلان نہیں کیا۔

واضح رہے کہ چند روز پہلے وزارتِ صحت کے معاون خصوصی ظفر مرزا اپنے اوپر لگنے والے الزامات پر مستعفی ہوئے تھے۔

تازہ ترین