• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیلجیئم میں کورونا وائرس سے روزانہ متاثر ہونے والے مریضوں کی تعداد 500 تک پہنچ گئی ہے۔ یہ بات بیلجئین فیڈرل ہیلتھ منسٹری کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار میں بتائی گئی ہے۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے میں یعنی 24 سے 30 جولائی تک سامنے آنے مریضوں کی تعداد 3500 کے قریب ہے۔ جس کے بعد ہم آسانی سے کہ سکتے ہیں کہ ہمارے ہاں کرونا پازیٹیو کیسسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر بتائے گئے حفاظتی اقدامات پر عمل نہ کیا گیا تو یہ سب کو نقصان پہنچائے گا۔

انہوں نے اس بات کو دہرایا کہ ماسک لازمی پہنیں اور اگر ضروری ہو تو 5 سے زائد افراد سے ملاقات نہ کریں۔

یاد رہے کہ اس وقت بیلجیئم کا شہر اینٹورپ نئے مریضوں کے لحاظ سے سب سے آگے ہے، جہاں رات 11 بجے سے صبح 6 بجے تک کا کرفیو نافذ ہے جبکہ دارالحکومت برسلز کی 19 میں سے 16 مقامی میونسپلٹیز بھی مریضوں میں اضافے کے سبب حکومتی واچ لسٹ پر ہیں۔

اس کے ساتھ ہی وفاقی وزارت صحت کے ترجمان نے اپنی پریس کانفرنس میں نوجوانوں کو خصوصی طور پر مخاطب بناتے ہوئے مزید سنجیدہ ہونے کی ترغیب دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ اپنے بارے میں نہیں بلکہ اپنے والدین اور اپنے بزرگوں کے متعلق سوچیں جو آپ کی وجہ سے کورونا وائرس کا شکار ہو سکتےہیں۔

تازہ ترین