آپ آف لائن ہیں
بدھ12؍ صفر المظفّر 1442ھ30؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

گوجرانوالہ میں ٹک ٹاک بناتے ہوئے دسویں جماعت کا طالبعلم نہر میں ڈوب کر لاپتہ


گوجرانوالہ میں ٹک ٹاک بناتے ہوئے دسویں جماعت کا طالبعلم نہر میں ڈوب کر لاپتہ ہوگیا، جس کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

واقعہ نہر اپر چناب میں اوجلہ پل کے قریب پیش آیا، جہاں واپڈا ٹاؤن کا رہائشی کلیم اللّٰہ اپنے بھائی اور کزنز کے ساتھ نہر میں نہاتے ہوئے پانی کی تیز لہروں کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہا تھا۔

اسی دوران نہر میں پانی کی رفتار اچانک بڑھ جانے سے وہ ڈوب کر لاپتہ ہوگیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق ہیڈ بمبانوالہ سے نہر کو بند کروایا جا رہا ہے تاکہ نہر میں پانی کم کر کے لاپتہ طالبعلم کو تلاش کیا جاسکے۔

قومی خبریں سے مزید