• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا دنیا بھر میں زور پکڑنے لگا، کوئی جادوئی علاج نہیں، عالمی ادارہ صحت

جنیوا، واشنگٹن، لندن، پیرس(اے ایف پی ،جنگ نیوز، خبرایجنسیاں)کورونا  دنیا بھر میں زور پکڑنے لگا،میلبرن میں کرفیو، منیلا پھر لاک ڈائون،دنیابھر میں کیسز ایک کروڑ 80 لاکھ سے تجاوز، 7لاکھ ہلاکتیں، بھارت میں مزید 52ہزار،سعودی عرب میں ایک ہزار 258نئے کیسز ،فرانس میں بھی مریض بڑھ گئے، عالمی ادارہ صحت نےکہاہےکہ کورونا کا کوئی جادوئی علاج نہیں۔

دوسری جانب مشیر وائٹ ہائوس ڈاکٹر فائوچی نےکہاہےکہ امریکا میں وائرس غیر معمولی انداز میں پھیل رہاہے، کوئی گارنٹی نہیں سائنسدان کورونا کیخلاف موثر اور محفوظ ویکسین بناسکیں۔تفصیلات کےمطابق دنیا بھر میں کورونا کیسز ایک کروڑ 80لاکھ سے تجاوز کرنے اور آسٹریلیا کےدوسرے بڑے شہرمیلبرن میں کرفیو لگنے کے دوران عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیاہےکہ کورونا کیخلاف کوئی سلور بلٹ نہیں آنے والی، لوگوں کو چاہیے کہ وہ ٹیسٹنگ کروائیں۔

سماجی فاصلے کا خیال رکھیں اور ماسک پہنیں۔ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈ روس نے کہا ہے کہ ہم سب امید کرتے ہیں کہ ہمارے پاس موثر ویکسین موجود ہو جو کہ لوگوں کو وائرس میں مبتلا ہونےسے بچائےتاہم اس وقت کوئی سلور بلٹ نہیں ا ور یقیناً کبھی ہوگی بھی نہیں، دنیا بھر میں کورونا وائرس زور پکڑ رہا ہے اور اب تک ہلاکتوں کی تعداد 7 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے۔

وائٹ ہائوس کے مشیر نے خبردار کرتے ہوئے کہاہےکہ امریکا میں وائرس غیر معمولی انداز میں پھیل رہاہے، امریکی ڈاکٹر فائو چی نے کہاہےکہ کورونا انتہائی مہلک وائرس ہے ،اس کےغائب ہونے کاکبھی امکان نہیں،ہائوس سب کمیٹی کے سامنے فائوچی کا بیان ٹرمپ کے اس پیغام کی مخالفت کرتا ہے جس میںانہوں نےکہاتھاکہ کورونا وائرس غائب ہوجائیگا۔

انہوں نے کہاکہ امریکا بہت زیادہ کیسز ہیں کہ کچھ ریاستوں نے دیر سے لاک ڈائون کیا جبکہ کچھ ریاستوں نے لاک ڈائون ختم کرنے میں جلدی کی۔انہوں نے یہ بھی کہاکہ اس کی کوئی گارنٹی نہیں کہ سائنسدان کورونا کیخلاف کوئی موثر اور محفوظ ویکسین بناسکیں۔

دوسری جانب فلپائن کے دارالحکومت منیلا میںبھی دوبارہ لاک ڈائون نافذ کردیاگیا۔

تازہ ترین