• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سروسز اسپتال لاہور میں کورونا کا آخری مریض بھی صحت یاب ہو گیا، یاسمین راشد

لاہور(جنگ نیوز) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاہے کہ سروسزہسپتال سے کورونا کا آخری مریض بھی صحت یاب ہوچکاہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں انھوں نے کہاہے کہ اس سے قبل ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیرِ علاج60 سےزائدمریض صحتیابی کے بعد گھروں کوچلے گئے ہیں ۔اللہ تعالیٰ سے دعاہے کہ ہمارے ملک پر رحمت کرےاور ہمیں وبا سے محفوظ رکھے۔انھوں نے ہرکسی سے درخواست کی کہ ایس اوپیز پر سختی سے عمل کریں۔

تازہ ترین