آپ آف لائن ہیں
اتوار9؍صفر المظفّر 1442ھ 27؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

راولپنڈی شہر،کینٹ و دیگر علاقوں سے 15ہزار ٹن آلائشیں اٹھائی گئیں

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے‘ اپنے نامہ نگار سے) عید الاضحی پر راولپنڈی شہر اور کینٹ سمیت مری، کہوٹہ، گوجر خان، ٹیکسلا اور کلر سیداں سے تیسرے دن رات تک تقریباً 15ہزار ٹن آلائشیں اٹھائی گئیں۔ 3557سے زائد سنیٹری ورکرز نے شفٹوں میں کام کیا۔ وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے راولپنڈی میں صفائی کام کی نگرانی کی۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) انوار الحق نے بتایا کہ راولپنڈی میں 9ہزار ٹن سے زائد سالڈ ویسٹ جمع کیا گیا۔ ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اویس منظور تارڑ آپریشن کی نگرانی کرتے رہے۔ کینٹ ایریاز سے 6ہزار ٹن آلائشیں چکری روڈ گڑھے میں ڈمپ کر کے مٹی ڈالی گئی۔ کینٹ ایریاز سے 4ہزار ٹن چکلالہ کینٹ ایریاز سے 2ہزار ٹن آلائشیں اٹھائی گئیں۔

اسلام آباد سے مزید