• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرنٹیئرکور کی جانب سے نوکنڈی ،ماشکیل ،تفتان اور سیندک میں کپڑے جوتے اورآٹا تقسیم

کوئٹہ /نوکنڈی (نیوزایجنسیاں)ایف سی بلوچستان سائوتھ کی جانب سے نوکنڈی، ماشکیل،نیو راجہ، تفتان،سنیدک، ریکودک اور اس کے مضا فات میں واقع مختلف چھوٹے گائوں اورکلیوں ہمیں چار ہزار غریب و مستحق خاندانوں میں عید الاضحی کی آمد کی مناسبت سے تیارسوٹ، آٹا راشن،چپل اورہیلمٹ تقسیم کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق عید کے دوسرے روز بھی ایف سی تفتان رائفلز نوکنڈی کی جانب نوکنڈی تفتان سیندک ریکوڈک کے چھوٹے بڑے گائوںاوردیہات میں چارہزارغریب ومستحق خاندانوں میں تیارسوٹ آٹا اورراشن تقسیم کیاگیاجبکہ عوامی حلقوں کی جانب سے ایف سی بلوچستان ساوتھ کی اس کاوش کو قابل ستائش اقدام قرار دیاگیا اورانہوں نے امیدظاہرکی کہ غریب عوام کی فلاح و بہبود سے عوام میں نہ صرف احساس محرو می ختم ہوگی بلکہ مقامی آبادی کے تعاون اور اعتماد بحال ہونے سے علاقے کے امن و امان اورترقی کے حوا لے سے دور رس اثرات مرتب ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ عید الاضحی کے مو قع پرمستحقین میں تحائف کی تقسیم ایف سی بلوچستان سائوتھ کی طرف سےایک قابل تحسین عمل ہے۔  
تازہ ترین