• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرا کی غر یب فنکاروں کو اپنے گھر رہائش دینے کی پیشکش بھی ڈرامہ نکلی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) فلم اسٹار میرا کا غر یب فنکاروں کو اپنے گھررہائش دینے کی پیشکش بھی ڈرامہ نکلی‘اسٹیج فنکار عابد شوکی‘اداکارہ مہرہ سمیت کئی فنکاروں کے رابطے کر نے پرمیرا نے ٹال دیا۔ تفصیلات کے مطابق فلم اسٹار میرا نے عید سے پہلے یہ اعلان کیا کہ شوبز انڈسڑی کی بند ش کی وجہ سے اگر غر یب فنکاروں کو رہائش کے حوالے سے مشکلات ہیں تو میں انکو اپنے گھر میں عارضی طور پر رہائش فر اہم کر نے کیلئے تیار ہوں مگر جب اس بارے میں کچھ فنکاروں نے رابطہ کیا تو میرا نے کہا کہ فی الحال ہمارے گھر مہمان آئے ہیں عید کے بعد اگر جگہ خالی ہوگی تو آپ کو بتادوں گی۔

تازہ ترین