• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مارکیٹس کھولنے کے اوقات کار پر نظر ثانی کی جارہی یے: حماد اظہر

وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر کا کہنا ہے کہ صوبوں کے ساتھ مارکیٹس، انڈسٹریز، سیاحت، شادی ہال، پارک کھولنے سے متعلق اوقات کار پر نظر ثانی کی جارہی ہے۔

حماد اظہر نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں کہا کہ شادی ہال، پارک، ٹورازم سے متعلق ایس او پیز کی نظرثانی پر بات ہورہی ہے، مارکیٹس اور انڈسٹریز کے کھولنے کے اوقات کار پر بھی نظر ثانی کی جارہی یے۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ تجاویز لےکر ہم نےصوبوں کو ایس او پیز اور عملدرآمد کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تجاویز کو آئندہ چند دنوں میں وزیر اعظم کے پاس حتمی منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔

تازہ ترین