آپ آف لائن ہیں
جمعرات13؍ صفر المظفّر 1442ھ یکم اکتوبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

خیبرپختونخوا: 24 گھنٹوں میں کورونا سے5 افراد جاں بحق

خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے5 افراد جاں بحق ہوگئے، صوبائی محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا سے اموات کی تعداد 1213 ہوگئی۔

خیبر پختونخوا کے محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 71 نئےکیسز سامنے آئے ہیں۔ جس کے بعد خیبر پختونخوا میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 34 ہزار 325 ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق صوبے میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 105مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 29 ہزار 255 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق پشاور میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 12 ہزار901 ہوگئی ہے۔ پشاور میں مجموعی طور پر کورونا سے577 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق شہر میں 24 گھنٹوں کےدوران 2 افراد جاں بحق ہوئے، اور 24 گھنٹوں کے دوران 41 افراد متاثر ہوئے۔

صحت سے مزید