تہران(اے ایف پی)ایران کی پولیس نے تہران کے ایک پارک میں افغان طالبان کا پرچم لہرانے کی پاداش میں 19افراد کو گرفتار کرلیا،اے ایف پی کے مطابق تہران کے پولیس سربراہ حسین رحیمی نے ایک بیان میں کہا کہ واقعہ جمعے کو عید الاضحیٰ کے موقع پر پیش آیا۔انہوں نے کہا کہ پارک میں موجود کچھ افراد نے اچانک طالبان کا پرچم لہرانا شروع کیا۔