• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رولز آف بزنس میں ترمیم‘جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ ملتان میں بھی بنے گا‘شاہ محمود

ملتان (سٹاف رپورٹر) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی نے رولز آف بزنس میں ترمیم کردی ہے ۔ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ ملتان میں بھی بنے گا ۔ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ خطہ کے لوگوں کیلئے بہت بڑی پیش رفت ہے ۔ وزیراعظم عمران خان کل 5 اگست کو آزاد کشمیر کی اسمبلی سے خطاب کریں گے ۔ بھارت بابری مسجد کی جگہ مندر تعمیر کررہا ہے ۔ 5اگست کو بطور یوم استحصال منائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں عید الاضحیٰ کی نماز ادا کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے بعد ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے ۔ کورونا سے پاکستان میں بتدریج حالات بہتر ہورہے ہیں ۔ ہسپتالوں میں مریض بہت کم رہ گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ بہت جلد کشمیر آزاد ہوگا ۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سرینگر ہی ہماری منزل ہے ۔ انھوں نے نماز عید کے بعد دعا بھی کروائی ہے ۔
تازہ ترین