وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کو چیلنج کر دیا۔
اسلام آباد کے ڈی چوک پر یومِ استحصالِ کشمیر کے سلسلے میں نکالی گئی ریلی کے شرکاء سے وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی خطاب کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ مودی میں حوصلہ ہے تو مظفر آباد آجائیں اور عمران خان کو سری نگر جانے دیں، کشمیری عوام کا ریفرنڈم آج ہی ہو جائے گا۔
یہ بھی پڑھیئے: مودی سرکار خطرناک کھیل کھیل رہی ہے: شاہ محمود
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کو اگر اپنی پالیسیوں پر اعتماد ہے تو وہ وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان کو سرینگر جانے کی اجازت دے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت میں ہمت ہے تو مقبوضہ کشمیر میں ریفرنڈم کرائے، مودی کو اپنی پالیسیوں پر اعتماد ہے تو چیلنج قبول کریں، نہیں تو نظرِ ثانی کریں ۔