• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لبنان کو غذائی قلت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے: لبنانی سفیر


لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہونے والے خوفناک دھماکوں میں گندم کا بڑا ذخیرہ بندرگاہ پر تباہ ہوگیا جس کے باعث غذائی قلت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

پاکستان میں لبنانی سفیر ویزکن کیولیکین نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لبنان کی ضرورت کی گندم کا بڑا ذخیرہ بندرگاہ پر تباہ ہوگیا، ہمیں غذائی قلت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دھماکے سے بیروت پورٹ کی برتھیں تباہ ہوگئیں، اس دھماکے کو ہیروشیما کی طرح جان کر بیروت شیما کہا جارہا ہے۔

لبنانی سفیر نے کہا کہ لاشیں ملبے تلے دبی ہیں، نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے، بیروت دھماکے سے وزارت خارجہ کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

لبنانی سفیر ویزکن کیولیکین نے بتایا کہ دھماکے سے وزارت کی عمارت کی ایک چھت اڑ گئی ہے۔

تازہ ترین