• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایکنک اجلاس: ریلوے کا تاریخ ساز ’ایم ایل ون ‘ منصوبہ منظور


مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ایکنک اجلاس میں ریلوے کا تاریخ ساز ایم ایل ون منصوبہ منظور کرلیا گیا۔

ایم ایل ون کے تحت پشاور سے کراچی ریلوے لائن کو اپ گریڈ کرنے کے منصوبے پر 6 ارب 80 کروڑ ڈالرز کی لاگت آئے گی۔

اس حوالے سے وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ ایم ایل ون سی پیک کا سب سے بڑا منصوبہ ہےجو پونے 7 ارب ڈالر سے زائد کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔

چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ ایم ایل ون منصوبے میں حویلیاں ڈرائی پورٹ اور والٹن اکیڈمی کی اپ گریڈیشن بھی شامل ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے منصوبہ کا معاہدہ انہوں نے چین کے ساتھ 13 سال پہلے کیا تھا۔

انہوں نے منصوبے کا کریڈٹ عمران خان کی حکومت کو دیا اور کہا کہ یہ منصوبہ 13سال سے کٹھائی میں پڑا ہوا تھا، جسے عمران خان کی حکومت نے شروع کیا۔

ایم ایل ون منصوبے کی تکمیل کے بعد لاہور سے کراچی تک کا سفر 7 گھنٹے، ملتان سے لاہور کا سفر 2 گھنٹےاور راولپنڈی سے لاہور کا سفر 2 گھنٹے 30 منٹ تک کا ہوجائےگا۔

تازہ ترین