کراچی (پ ر) کراچی میٹروپو لٹن کارپوریشن کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین قیصر امتیاز مقامی اسپتال میں عید کے پہلے دن سے زیر علاج ہیں تمام دوستوں اور عزیزواقارب سے دعائے صحت کی اپیل کی گئی ہے۔
صومالیہ کے علاقے پنٹ لینڈ میں آئل ٹینکر پر قزاقوں کے حملے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
اسکردو میں علی شیر خان انچن پولو ٹورنامنٹ کے فائنل میں سیاسی نعرہ لگانے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔
اداکارہ زارا نور عباس نے کہا کہ میری خالہ بشریٰ انصاری نے مجھے کبھی سپورٹ نہیں کیا۔ جنگ ڈیجیٹل کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے معروف اداکارہ نے شکوہ کیا اور کہا کوئی بھی بشریٰ خالہ کی وجہ سے مجھ پر 40 لاکھ روپے کیوں لگائے گا۔
راحت فتح علی خان نے ٹورنٹو کے اسکوشیا بینک ایرینا میں ہونے والے اپنے شو میں استاد نصرت فتح علی خان کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا اور اُن کی فیملی کے ساتھ اپنی یادوں کو تازہ کیا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے پشاور میں خواتین کےلیے پنک بس سروس کا افتتاح کردیا۔
اسلام آباد ریسکیو 1122 اور فائر بریگیڈ کےلیے 21 نئی گاڑیاں کراچی پورٹ پر پہنچ گئیں۔
اعلامیہ کے مطابق ملاقات کے دوران سرمایہ کاری کے سازگار ماحول اور عالمی مالیاتی شعبے کے ساتھ تعاون کے فروغ پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔
بھارتی ماڈل، اداکارہ، پروڈیوسر اور فلم ڈائریکٹر دیویا کھوسلہ نے سینئر بالی ووڈ اداکار گووندا کی اہلیہ سونیتا آہوجا کی حمایت کی ہے۔
پاکستانی جونیئر گالفرز نے بنگلادیش جونیئر امیچور گالف چیمپئن شپ میں دو چیمپئن شپ ٹائٹلز اور ایک رنر اپ پوزیشن حاصل کرکے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس اس کمی کے بعد کاروبار کے اختتام پر ایک لاکھ 69 ہزار 600 پر بند ہوا۔
اسرائیلی حکومت میں قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بن غفیر نے اپنے معمول کے مطابق ایک بار پھر ہرزہ سرائی کی ہے۔
ذرائع کے مطابق دورہ امریکہ کے بعد وزیراعظم نے لندن میں چار روز قیام کیا۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور وفاقی وزیر امیر مقام کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
روسی حکام کے مطابق ٹی یو 154 طیارہ علاقہ آمور میں اڑان بھرنے کے چند منٹ بعد گر کر تباہ ہوا۔
مہیش بھٹ اور ان کی پہلی بیوی کرن کے بیٹے راہول بھٹ نے اپنے والد کے ساتھ اپنے خراب تعلقات کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔ اپنے بچپن کے دوران اپنے تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ انہیں ایسا محسوس ہوا جیسے مہیش بھٹ ان کے ساتھ کسی حد تک لاتعلق یا بے حس رہے۔
اداکارہ اروشی روٹیلا کی ٹیم نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ان کے نام، تصاویر اور ویڈیوز کے مبینہ بلا اجازت استعمال پر لاس اینجلس میں قائم ایک آرٹیفیشل انٹیلی جنس کمپنی کے خلاف قانونی کارروائی کر رہی ہے۔