• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوٹرن پالیسی پر چلنے والی حکومت مسئلہ کشمیر کیسے حل کرائیگی، عبدالرحمان کانجو

ملتان (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے ڈویژنل صدر عبد الرحمان کانجو نے کہا ہے کہ یوٹرن پالیسی پر چلنے والی حکومت عوام کے مسائل حل نہیں کرسکی، مسئلہ کشمیر کیسے حل کرائے گی موجودہ حکومت کے پاس سوائے ریلیوں کے نکالنے کے سوا اور کچھ نہیں ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی رہنما رانا طاہر رزاق سے تنظیمی امور بارے کی گئی ملاقات میں کیا، اس موقع پر صوبائی صدر مسلم لیگ لائرز فورم پنجاب رانا ظفر اقبال ایڈووکیٹ بھی موجود تھے، عبد الرحمان کانجو نے مزید کہا کہ  بلدیاتی الیکشن کرائے گئے تو (ن) لیگ ہی ہر طرف نظر آئے گی۔
تازہ ترین