• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیروت دھماکوں نے ساحلی پٹی کو کھنڈر بنا دیا


لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہونے والے دھماکوں نے ساحلی پٹی کو کھنڈر بنا دیا، شہر کی بندرگاہ تقریباً مکمل طور پر تباہ ہو گئی، سیکڑوں افراد بے گھر ہو گئے۔

دھماکوں کے نتیجے میں 135 سے زیادہ افراد جان سے گئے، 5 ہزار سے زیادہ زخمی ہوئے۔

بیروت میں دھماکوں کے بعد 2 ہفتے کے لیے ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

دھماکوں کی ذمے داری کا تعین ہونے تک بندرگاہ انتظامیہ کے عہدے داروں کو گھروں پر نظر بند کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

دھماکوں کے بعد سے درجنوں افراد تاحال لاپتہ ہیں، نقصان کا تخمینہ 15 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔

امریکی ٹی وی کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ بیروت شاید اب پہلے جیسا نہ رہے۔\

یہ بھی پڑھیئے: لبنان، بیروت میں دھماکوں سے پورا شہر لرز اٹھا

لبنان کے صدر مشعل عون نے واقعے کی شفاف تحقیقات کی یقین دہانی کرائی ہے۔

بیروت دھماکے میں جاں بحق اور زخمیوں سے اظہار یک جہتی کے لیے پیرس کے ایفل ٹاور کی روشنیاں مقررہ وقت سے ایک گھنٹہ قبل بجھا دی گئیں۔

تازہ ترین