• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گندم کی سندھ سے پنجاب غیر قانونی منتقلی جاری

حکومتی پابندی کے باوجود سندھ سے غیر قانونی طور پر گندم مستقل پنجاب منتقل کی جا رہی ہے۔

انتظامیہ کی ناک کے نیچے جاری اس غیر قانونی کاروبار کو روکنے کے لیے انتظامی سطح پر صرف زبانی جمع خرچ کیا جا رہا ہے۔

رحیم یار خان کی غلہ منڈی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اور محکمۂ خوراک کی مبینہ ملی بھگت سے گندم سندھ سے پنجاب لائی جا رہی ہے۔

مبینہ طور پر گندم کی سندھ سے پنجاب غیر قانونی منتقلی پر ایک ٹریلر سے 50 ہزار اور ٹرک سے 30 ہزار روپے بھتہ لیا جاتا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

ملتان میں ذخیرہ کی گئی گندم برآمد، 12 ناجائز منافع خور گرفتار

دوسری جانب پنجاب کے محکمۂ خوراک کے حکام کا کہنا ہے کہ گندم کی سندھ سے غیر قانونی نقل و حمل کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

پکڑی جانے والی ایک درجن سے زائد گندم سے بھری گاڑیوں پر مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔

تازہ ترین