پنجاب کے ضلع کی تحصیل جلال پور پیر والا کے علاقے لعل واہ میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گودام پر چھاپہ مارا گیا ہے۔
ملتان کی تحصیل جلال پور پیر والا کے علاقے موضع لال واہ میں اسسٹنٹ کمشنر نے گندم کے گودام پر چھاپہ مار کر ڈھائی کروڑ روپے مالیت کی 20 ہزار من گندم برآمد کر لی۔
برآمد کی گئی گندم محکمہ خوارک جگو والا سینٹر منتقل کر دی گئی ہے جبکہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہنا ہے کہ ملتان میں مقررہ قیمتوں سے زائد قیمت وصول کرنے والے 12 دکانداروں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: 26 ناجائز منافع خور گرفتار، 2 لاکھ 43 ہزار روپے جرمانہ
ضلعی انتظامیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے 12 میں سے 5 دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔