• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد خاقان کیخلاف LNG ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی

شاہد خاقان کیخلاف LNG ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی


اسلام آباد کی احتساب عدالت نے مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت 7 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

احتساب عدالت کے جج اعظم خان کے رخصت پر ہونے کے باعث کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔

کیس کی سماعت کے موقع پر شاہد خاقان عباسی عدالت پہنچے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے ضمنی ریفرنس داخل نہ کرایا جا سکا۔

نیب پراسیکیوٹر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ تفتیشی افسر ہائی کورٹ میں ہیں، آج ضمنی ریفرنس دائر کر دیں گے، اسکروٹنی کے لیے ضمنی ریفرنس رجسٹرار کے پاس جمع کرا دیا جائے گا۔

نیب پراسیکیوٹر نے یہ بھی بتایا کہ ضمنی ریفرنس میں نئے ملزمان کی لسٹ بھی عدالت میں جمع کرا دی جائے گی۔

ادھر سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2 سال بعد یہ الزام لگایا گیا کہ ایم ڈی پی ایس او کو غلط لگایا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

خلائی مخلوق ہمارے بیانئے میں شامل نہیں، شاہد خاقان عباسی

انہوں نے کہا کہ یہ حکومت 2 سال میں کسی شخص کو تعینات ہی نہیں کر سکی، آج ہر ادارہ زوال پذیر اور تباہ ہو رہا ہے، ہم نیب ختم نہیں کر سکتے تھے، معذرت چاہتے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ ہم اکیلے نیب ختم نہیں کر سکتے تھے، اس سلسلے میں تمام سیاسی جماعتوں کا فیصلہ ہونا چاہیے ۔

سابق وزیرِ اعظم نے یہ بھی کہا کہ خلائی مخلوق، محکمۂ زراعت جیسے الفاظ اسٹیبلشمنٹ کے لیے استعمال ہوتے رہے ہیں، یہ باتیں پرانی ہو گئیں، اب تو لوگ ڈائریکٹ بات کر رہے ہیں۔

تازہ ترین