• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میگھن کے بارے میں منفی دعوے شاہی گلوکارہ نے غلط قرار دیدیئے

متعدد دعوؤں سے برطانوی شاہی خاندان کی رکن اور شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل کی ساکھ کافی مجروح ہوئی ہے، بالخصوص ان کے اس فیصلے کے بعد جس میں انھوں نے اپنے شوہر کے ساتھ شاہی خاندان کو چھوڑ کر الگ ہونے کا فیصلہ کیا۔

 تاہم ان کے بارے میں پھیلا ہوا یہ دعویٰ کہ وہ کافی مشکل شخصیت کی مالک اور اپنے رویے میں بے لچک ہیں، اس کی نفی کیرن گبسن نے کی۔

 یاد رہے کہ کیرن گبسن 2018 میں شہزادہ ہیری اور ڈچز آف سسیکس کی شاہی شادی کے موقع پر میوزیکل ٹیم کی ایک رکن تھیں۔

آئی ٹی وی کے پروگرام لورین کے ایک ایپیسوڈ کے دوران کیرن گبسن نے گفتگو کرتے ہوئے ہیری اور میگھن کی شاہی شادی اور جوڑے کے بارے میں بتایا کہ یہ دونوں بڑے نفیس ہیں، ان میں بہت عجز و انکساری ہے اور یہ بہت دوستانہ مزاج رکھتے ہیں۔

 انھوں نے کہا جہاں تک میگھن کے بارے میں یہ کہا جاتا ہے وہ بہت مشکل شخصیت کی مالک ہیں تو میں نے ایسا کچھ ان میں نہیں دیکھا، اور یہ دونوں بھی چیزوں کے بارے میں ویسا ہی رویہ رکھتے ہیں جیسا کہ کوئی بھی جوڑا رکھتا ہے، ہاں اپنے روزمرہ کے بارے میں آپکا ایک خاص تصور ہوسکتا ہے، اور ایسا کیوں نہیں ہونا چاہیے؟ 

شاہی شادی کے موقع پر ونڈسر کیسل،  سینٹ جارج چیپل میں  کلاسک نغمہ اسٹینڈ بائی می، کی گائیکہ کا مزید کہنا تھا کہ وہ سمجھتی ہیں کہ نغمہ بہت اسپیشل تھا۔

 اس سے قبل شاہی محل کے بہت سے اسٹاف نے برطانوی مصنف ٹام کوئن کو کنسنگٹن محل کے اندر کی باتیں بتائی تھیں، جو کہ مصنف کی یاداشتوں پر مبنی کتاب کوئن میری سے میگھن مارکل تک، کے زیرعنوان ہے اور جو آنے والے دنوں میں شائع ہوگی۔

 اس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ شاہی خاندان کی نئی رکن کو کافی تنقید کا سامنا تھا اور انھیں  اسٹاف کے لوگ اکثر  مختلف اور عجیب وغریب  نام دیا کرتے تھے جن میں می گین، دی ڈچز آف ڈیفی کلٹ، ڈی ٹو اور ڈی لائٹ شامل ہیں۔

تازہ ترین