• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی اخبار کیخلاف عدالتی جنگ کا پہلا مرحلہ، میگھن مارکل کو شکست

برطانوی شہزادہ ہیری کی اہلیہ اور ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل کو ایک اور بڑا جھٹکا یہ لگا ہے، وہ برطانوی اخبار کے خلاف عدالتی جنگ کے پہلے مرحلے میں شکست کھاگئی ہیں۔

اب میگھن مارکل کو ایک بڑی رقم 67 ہزار 888 برطانوی پاؤنڈ بطور عدالتی اخراجات ادا کرنا ہونگے، کیونکہ انھوں نے برطانوی اخبار ’میل آن سنڈے‘ کے پبلشر ایسوسی ایٹڈ نیوز پیپرز لمیٹڈ کے خلاف شکست تسلیم کرلی ہے۔

 یاد رہے کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے اس اخباری گروپ کے خلاف فروری 2019 میں ایک مضمون کی اشاعت پر مقدمہ کردیا تھا، برطانوی شاہی جوڑا نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی پرائیوسی اور کاپی رائٹ کی خلاف کرتے ہوئے اخبار نے متعدد ایسے خطوط شائع کردیئے جو کہ ڈچز آف سسیکس نے اپنے ناراض والد تھامس مارکل کو بھجوائے تھے۔

میگھن مارکل نے یہ بڑی رقم ادا کرنے پر اس لیے تیار ہوئیں کیونکہ اخبار نے کہا تھا کہ عدالت نے انکے کیس کو مسترد کردیا ہے، ہائیکورٹ کے جج، جسٹس واربی نے فیصلہ پبلشر کے حق میں دیا اور غیر ضروری باتوں کو مسترد کیا تھا۔

میگھن مارکل کے وکیل کی خواہش تھی کہ وہ یہ دلیل پیش کریں کہ اخبار نے فراڈ پر مبنی اقدام کرتے ہوئے جان بوجھ کر باپ بیٹی میں اختلافات کو ہوا دینے کی کوشش کی۔

تاہم ان دعووں کو جسٹس واربی نے ماننے سے انکار کردیا، اور اخباری گروپ نے میگھن سے عدالتی اخراجات طلب کرلیے۔ جس کے بعد عدالت نے جاری شدہ دستاویزات میں کہا کہ دونوں فریقوں کی جانب سے موصولہ تحریر میں دعویدار نے اخراجات کی مد میں مکمل ادائیگی 67 ہزار 888 پاؤنڈ ادا کرنے پر رضامندی کا اظہار کردیا ہے۔

مقدمہ میں مذکورہ بالا رقم کی ادائیگی کے بعد اگر ڈچز آف سسیکس کے اپنے قانونی اخراجات کو شامل کیا جائے تو اس کیس پر ان کے اخراجات ایک لاکھ پاؤنڈ تک پہنچ جائیں گے۔ اور جب یہ کیس آئندہ برس مکمل سماعت کے مراحل میں داخل ہوگا تو یہ اخراجات لاکھوں پاؤنڈ تک پہنچ جائیں گے۔

تازہ ترین