احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی برخاستگی کا نوٹس جاری کردیا گیا، برخاستگی کا نوٹیفیکیشن لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرار سردار بہادر علی نے کیا۔
لاہور ہائیکورٹ انتظامی کمیٹی نے 3 جولائی کو ارشد ملک کو سننے کے بعد نوکری سے برخاست کرنےکا فیصلہ کیا تھا۔
نوٹس کے مطابق ارشد ملک بڑے جرم کے مرتکب ہوئے، جس کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ سزا کے طور پر نوکری سے فارغ کیا جاتا ہے۔
انتظامی کمیٹی نے ارشد ملک کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواست بھی رد کردی۔
ارشد ملک نے نواز شریف کو نیب ریفرنس میں سزا سنائی تھی، ویڈیو اسکینڈل لیک ہونے کے بعد وہ انکوائری میں قصور وار ثابت ہوئے۔