لاہور (نمائندہ جنگ) احتساب عدالت لاہور نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد کر دی، دونوں ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔ احتساب عدالت نے فرد جرم موخر کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے27 اگست کو وکلاء سے دلائل طلب کرلئے جبکہ گواہوں کو شہادتوں کے لیے بلالیا۔ احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چوہدری نے رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت کی۔ قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف عدالت کے روبرو پیش ہوئے جبکہ جیل حکام کی جانب سے حمزہ شہباز کو بھی پیش کیا گیا۔