• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ڈی ڈبلیوپی ، 60ارب 28کروڑ کے 6 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

اسلام آباد( کامر س رپور ٹر ) سنٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں 60ارب 28کروڑ روپے مالیت کے 6 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی جبکہ 44ارب17کروڑ روپے کے دو میگامنصوبے حتمی منظوری کیلئے ایکنک کو بھجوا دیے گئے ۔توانائی کے شعبے میں سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلا س میں 48 میگاواٹ جاگرن ہائیڈرو پاور اسٹیشن فیز 11 ڈسٹرکٹ نیلم ، آزاد کشمیر کیلئے 11ارب 37کروڑ روپے کی لاگت کا منصوبہ پیش کیا گیا جس کی حتمی منظوری کیلئے ایکنک کو بھجوا دیا گیا، اجلاس میں ٹرانسپورٹ اینڈ مواصلات سے متعلق تین منصوبے پیش کیے گئے ۔

تازہ ترین