• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد عدلیہ پر یقین ہے، نیب کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے اقدامات ناگزیر ہیں ، سندھ بار کونسل

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ بار کونسل نے پیرا گون کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کو بہت سراہاتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے سے عدلیہ کی آزادی اور وقار میں نہ صرف اضافہ ہوا ہے بلکہ آئین کو بھی تحفظ ملا ہے، نیب کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے اقدامات ناگزیر ہیں ۔ فیصلے کی روشنی میں کہا گیا ہے کہ شہریوں کو بنیادی حقوق برابری کی سطح پر فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ وائس چیئرمین سندھ بار کونسل سید حیدر امام رضوی نے کہا ہے کہ وکلاء مکمل طور پر آزاد عدلیہ پر یقین رکھتی ہیں اور خواہش ظاہر کرتے ہیں کہ ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی ہو تاکہ شہریوں کے بنیادی حقوق کا مکمل تحفظ یقینی ہو۔

تازہ ترین