• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر کیلئے ٹرانسشپمنٹ پالیسی پائپ لائن میں ہے ، عبدالرزاق دائود

اسلام آباد ( خالد مصطفیٰ ) وزیر اعظم کے مشیر تجارت و ٹیکسٹائل عبدالرزاق دائود نے کہا ہے کہ گوادر کو اقتصادی سرگرمیوں کا مرکز بنانے کے لئے ٹرانسشپمنٹ پالیسی گوادر کے لئے ٹرانسشپمنٹ الیسی پائپ پائپ لائن میں ہے ۔اس نمائندے کو اپنے ایک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مذکورہ پالیسی خطے میں گیم چینجر ثابت ہو گی ۔انہوں نے انکشاف کیا کہ پاکستان اور چین نے خنجراب پاس کو تجارت کے لئے گزشتہ تین اگست کو کھول دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے لئے برآمدات پر پابندیاں عائد کرنا چاہتا ہے اور افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت چاہتا ہے کہ افغان درآمد کنندگان سرحد پر ہی پاکستانی حکام کو ٹرانزٹ فنڈز جمع کرائیں ۔ٹرانسشپمنٹ پالیسی سے جہاں گوادر میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے وہیں برآمد کنندگان کے لئے اپنے مال پر فریٹ چارجز بھی کم ہوں گے ۔ٹرانسشپمنٹ کا مطلب یہ ہے کہ جب مال اپنی حتمی منزل کے لئے ایک کنٹینر سے دوسرے جہاز پر منتقل کیا جا تا ہو۔

تازہ ترین