امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے ساتھ لین دین پر پابندی کے حکم نامے پر دستخط کر دیئے۔ چینی ایپلی کیشن کمپنی کے ساتھ لین دین ختم کرنے کیلئے 45 دن کی مہلت دی گئی ہے۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کو قومی سلامتی کے پیشِ نظر ٹک ٹاک کے مالکان کے خلاف جارحانہ کارروائی کرنا ہوگی۔
ٹک ٹاک ایپ امریکا میں 175 ملین اور دنیا بھر میں ایک ارب سے زائد مرتبہ ڈاؤن لوڈ کی جاچکی ہے۔
امریکی صدر نے ایک اور چینی کمپنی کی ایپ وی چیٹ پر بھی پابندی کا آرڈر منظور کیا ہے، جبکہ ٹک ٹاک اور وی چیٹ دونوں نے اب تک اس حوالے سے اپنا ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔