• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھانا؛ مہنگے میڈیکل ٹیسٹ، زیادتی کی شکار خواتین انصاف سے محروم


افریقی ملک گھانا میں زیادتی کی شکار خواتین مہنگے میڈیکل ٹیسٹ کے باعث انصاف کے حصول سے محروم رہ جاتی ہیں۔

اس حوالے سے مہم چلانے والی گھانا کی معروف اداکارہ ایما ابیربریس کا کہنا ہے کہ پولیس کے میڈیکل فارم کو بھرنے کے لئے ڈاکٹر کی کم سے کم فیس 300 سیڈس یعنی 52 ڈالر ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیس نہ دینے پر متاثرہ خواتین کو انصاف دینے سے انکار کردیا جاتا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ زیادتی کا شکار ہونے والی خواتین کو میڈیکل رپورٹ نہیں ملتی تو قانونی چارہ جوئی کا معاملہ بھی ختم ہو جاتا ہے۔

تازہ ترین