• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان: کورونا میں کمی کا رجحان جاری، صرف 14 مریض سامنے آئے

بلوچستان میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد میں کمی کا رجحان جاری ہے، صوبےمیں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے صرف 14 مریض سامنے آئے جبکہ کورونا میں مبتلا 37 مریض صحت یاب ہوگئے۔

محکمہ صحت بلوچستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو 475 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے اس دوران صوبے کے 4 اضلاع میں صرف 14 افراد میں وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد صوبے میں وائر س سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 11835 ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 37 مریضوں کے کورونا سے مکمل صحت یاب ہونے کے بعد صوبے میں اب تک صحت یاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 10304 ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق صوبے میں 1394 مریض زیر علاج ہیں، 101 افراد کے کورونا ٹیسٹ کی لیبارٹری رپورٹ آنا باقی ہے۔ بلوچستان میں کورونا سے انتقال کر جانے والے افراد کی تعداد 137 ہے۔

تازہ ترین