واشنگٹن ( نیوز ڈیسک) امریکی صدر ٹرمپ اور ان کے انتخابی حریف جو بائیڈن کے درمیان پہلے مباحثے کا مقام تبدیل کر دیا گیا۔ کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ کورونا کی وجہ سے مباحثہ 29 ستمبر کو نوٹرے ڈیم یونیورسٹی کے بجائے کلیولینڈ شہر میں ہوگا اور اس کی میزبانی کیس ویسٹرن یونیورسٹی اور کلیولینڈ کلینک کریں گے۔ اس سے قبل نوٹرے ڈیم یونیورسٹی کے صدر نے کہا تھا کہ مباحثے سے ہمارے کیمپس کو فائدہ پہنچ سکتا تھا، تاہم صحت کے حوالے سے ناکافی انتظامات کے باعث اسے منسوخ کردیا گیا۔