• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی وزیر خارجہ کا شاہ محمود کو فون،خطے میں امن واستحکام پر تبادلہ خیال

امریکی وزیر خارجہ کا شاہ محمود کو فون،خطے میں امن واستحکام پر تبادلہ خیال 


اسلام آباد (نمائندہ جنگ ،این این آئی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ٹیلی فونک رابطہ کرکے دو طرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور افغان امن عمل اور لویہ جرگہ کے حوالے سے گفتگو کی ہے، دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے میں امن واستحکام کیلئے کی جانے والی کاوشوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مائیک پومپیو نے کہا کہ مشترکہ اہداف کو آگے بڑھانے اور شراکت میں اضافے کے منتظر ہیں، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ لویا جرگہ کے انعقاد سے بین الافغان مذاکرات کی راہ ہموار ہوگی، افغانستان کے مسئلے کے مستقل سیاسی حل کیلئے معاونت جاری رکھیں گے، وزیر خارجہ نے مائیک پومپیو کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیااور سیکورٹی کونسل میں کشمیر پر مباحثہ میں امریکا کی شرکت پر انکا شکریہ ادا کیا۔علاوہ ازیں وزیر خارجہ نے لبنانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے بیروت میں ہونیوالے دھماکوں اور انکے نتیجے میں شدید جانی اور مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ۔

تازہ ترین