آپ آف لائن ہیں
اتوار2؍صفر المظفّر 1442ھ 20؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

پنجاب کے3منصوبوں کیلئے 50 کروڑ ڈالر بیرونی قرضے لینے کا فیصلہ

اسلام آباد، لاہور ( آن لائن ) ملک پر بڑھتے ہوئے بیرونی قرضوں کے دبائو کے باوجود حکومت پنجاب نے مختلف منصوبوں کے لیے 50 کروڑ ڈالر کے تین بیرونی قرضے حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے حالانکہ ان سرگرمیوں کے لیے بیرونی قرضوں کی قطعی کوئی ضرورت نہیں ہے، سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس نے ان تینوں منصوبوں کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کی حکومت نے تین منصوبوں کی تفصیلی دستاویز وفاقی حکومت کے ادارے سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی کے سامنے پیش کیا تھا۔ کوئی بھی صوبائی حکومت اگر بیرونی قرضہ حاصل کرنا چاہتی ہے تو اس کے لئے وفاق سے منظوری لینا ضروری ہوتا ہے۔ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر جہانزیب خان کی زیر صدارت ہونے والے سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس نے ان تینوں منصوبوں کی منظوری دی۔ان میں نیا پاکستان ہا ئوسنگ اتھارٹی کی معاونت کے لیے 25 کروڑ ڈالر جس میں 20 کروڑ ڈالر کا عالمی بینک کا قرض شامل ہے۔

اہم خبریں سے مزید