• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری ،اےاین ایف کا چھاپہ ،10افراد گرفتار،فائرنگ سے اہلکارشہید

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی اسلام آباد کے سنگم پر واقع گائوں مانگا تحصیل مری میں منشیات کی بھاری مقدار برآمد کر نے والی اینٹی نارکوٹکس فورس کی ٹیم اور منشیات سمگلروں کے مابین فائرنگ میں اے این ایف کا ایک اہلکار نائیک محمد اکبر شہید اور دو زخمی ہو گئے ۔ 2خواتین سمیت 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ،جمعہ کو علی الصبح خفیہ ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاع پر ریجنل ڈائریکٹوریٹ اے این ایف نارتھ (راولپنڈی) کے اہلکاروں نے چھاپہ مارا ۔ دوران کارروائی مذکورہ جگہ سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئی جبکہ موقع پر موجود 2واتین سمیت 10ملزمان راشد عباسی ، نعمان عباسی ، فیصل عباسی ، ارسلان عباسی ، غلا م رسول ، عمران خان ، زاہد خان ، محمد مسعود ، شہرش فیضان اور شہباز بی بی کو گرفتار کر لیا گیا ۔ ڈی جی اے این ایف میجر جنرل محمد عارف ملک نے واقعہ کے مقام کا دورہ کر کے صورتحال کا جائزہ لیا ۔
تازہ ترین