اسلام آباد (خبر نگار) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا اور چیف آرگنائزر پی ٹی آئی سیف اللہ خان نیازی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نےکہا کہ اللہ کے فضل و کرم اور شعبہ صحت سے وابستہ عملے کی محنت سے وباکے خلاف نمایاں کامیابی حاصل ہوئی ہے تاہم احتیاط اور حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔ سیف اللہ خان نیازی نے اس موقع پر کہا کہ محدود وسائل اور مشکل حالات میں پنجاب کے عوام کو کوروناسے محفوظ بنانے پر صوبائی حکومت مبارکباد کی مستحق ہے۔