آپ آف لائن ہیں
جمعرات13؍ صفر المظفّر 1442ھ یکم اکتوبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ہمیشہ سے ہی اولڈٹریفورڈ میں گھنٹی بجانا چاہتا تھا: وسیم اکرم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے مانچسٹر ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل شروع ہونے کا اعلان پانچ منٹ گھنٹی بجا کر کیا۔

لیجنڈری کرکٹر نے کہا کہ اولڈ ٹریفورڈ کی گھنٹی بجانا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گلوز پہنے گھنٹی بجاتے ہوئے ایک تصویر شئیر کی اور اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ہمیشہ سے ہی یہ  گھنٹی بجانا چاہتا تھا اور اولڈٹریفورڈ میں یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

دوسری جانب لنکاشائر کرکٹ کلب کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ وسیم اکرم کی ویڈیو اور تصویر  شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ وسیم اکرم نے روایتی انداز میں 5 منٹ تک گھنٹی بجا کر کھیل کا آغاز کیا۔

خیال رہے کہ تیسرے روز کے کھیل کے اختتام پر پاکستان کا اسکور آٹھ وکٹ پر 137 رنز ہے، اور اس طرح پاکستان کی مجموعی برتری 244 رنز ہو گئی ہے۔ یاسر شاہ 12 اور محمد عباس صفر پر ناٹ آؤٹ ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید