پاکستان میوزک انڈسٹری کی مقبول ترین اور عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ حدیقہ کیانی کو پرانے دن یاد آنے لگے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حدیقہ نے چھت پر رکھی چارپائی پر کالے لباس میں ملبوس سوچ میں ڈوبی ایک تصویر شیئر کی۔
گلوکارہ نے لکھا کہ ایک چارپائی، پُرانہ شہر اور ٹھنڈی ہوا، کتنے اچھے اور خوشگوار دن تھے۔
حدیقہ کیانی کے ٹوئٹ پر ایک صارف نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’خوبصورت منظر، اینٹوں کی بنی چھت اور یہ چارپائی والا ماحول دیکھ کر نانی جان کے پرانے گھر اور ان سے جُڑی یادیں زندہ ہوگئیں ہیں۔‘
اس سے قبل حدیقہ کیانی نے جنید جمشید کے ہمراہ ایک ٹی وی اشتہار کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’آج کی مصروف اور افراتفری والی دُنیا میں ماضی کے سادہ دنوں کو یاد کرنا بہت اچھا لگتا ہے۔‘
واضح رہے کہ حدیقہ کیانی نے 13جولائی کو یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر تُرک فنکار علی ٹولگا ڈیمرٹاس اور ٹورگی ایورین کے ساتھ مل کر خصوصی گانا جاری کیا تھا جس میں اُنہوں نے شہدائے کشمیر کو خراج عقیدت پیش کیا تھا۔