جنوبی پنجاب کے شہر ملتان میں ایک گھر میں کرنٹ لگنے سے 2 کمسن بچیاں جاں بحق ہو گئیں۔
ملتان کے علاقے جلال پور پیر والا میں کرنٹ لگنے سے دو بچیوں کے جاں بحق ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے:۔
کراچی: بارش، تیسرے روز بھی کرنٹ لگنے سے 8 افراد جان سے گئے
ملتان پولیس کے مطابق جلال پور پیر والا کے گھر میں 3 سال کی سویرا اور پانچ سال کی سائرہ کو پنکھے کے تار سے کرنٹ لگا ہے جس کے نتیجے میں بچیاں موقع پر ہی انتقال کر گئیں۔